محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹ بندی کے بعد 5100 سے زیادہ مشکوک کھاتہ داروں کے
خلاف نوٹس جاری کئے ہیں جنہیں اپنی رقومات کے بارے میں وضاحت پیش کرنی
ہوگی۔مالیات کے وزیر مملکت سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے
تحریری جواب
میں کہا کہ 9نومبر 2016 سے 10 جنوری 2017 کے دوران محکمہ انکم
ٹیکس نے وضاحتی نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کالے دھن میں 610 کروڑ روپے قیمت
کا سامان ضبط کیا گیا جن میں 513 کروڑ نقد بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ 5400 کروڑ روپے کی چھپائی ہوئی آمدنی کا بھی پتہ چلا۔